فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے

جمعرات 30 اپریل 2026 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2026ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امتحان میں 12,792 امیدواروں نے شرکت کی تھی، جن میں سے صرف 355 امیدوار ہی تحریری مرحلہ پاس کر سکے۔ کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد رہی۔ایف پی ایس سی نے 170 کامیاب امیدواروں کی مختلف سرکاری خدمات میں تقرری کی سفارش کی ہے، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹاپ تین پوزیشنز میں پہلی پوزیشن: اسید رفیق۔ دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی۔ ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) اور پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں الاٹمنٹ دی گئی ہے۔ تاہم، ٹاپ 30 میں سے کسی امیدوار کی بھی فارن سروس میں الاٹمنٹ نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز اُمیدواروں میں پنجاب سے 23 امیدوارسندھ اور خیبر پختونخوا سی2 /2 امیدوار جبکہ بلوچستان سے 3 امیدوار شامل ہیں۔