چھٹی عالمی پیغامِ اسلام کانفرنس 6 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی

جمعرات 30 اپریل 2026 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) چھٹی عالمی پیغامِ اسلام کانفرنس 6 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس میں مفتی اعظم فلسطین، قاضی القضا فلسطین، مملکت سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور دیگر اسلامی ممالک سے انشااللہ قائدین شریک ہوں گے۔ پاکستان کے تمام مکاتبِ فکر کے علما، مشائخ اور مفکرین، دانشور اس کانفرنس میں تشریف لا ئیں گئے۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس عالم اسلام کے موجودہ مسائل، عالمی حالات، مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد، پاکستان اور مملکت سعودی عرب اور عالم اسلام کے مشترکہ موقف، جن میں فلسطین، کشمیر اور موجودہ جو عالمی صورتحال ہے، اس حوالے سے ایک اہم پیغام ہوگی پوری دنیا کے لیے، پورے عالم اسلام کے لیے، انشااللہ یہ ایک مستقبل کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل ہوگا کہ عالمِ اسلام کو متحد ہو کر کیسے اپنے مصائب اور مسائل سے نمٹنا ہے۔ پاکستان علما کونسل آپ سب کو دعوت دیتی ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے آپ ہمارے ساتھ آگے بڑھیے اور دعا کیجئے کہ اللہ تبارک و تعالی اس کانفرنس کو مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد اور عالمی امن اور عالمِ اسلام کی جو موجودہ صورتحال ہے، اس میں ایک اہم پیشرفت کا سبب بنا دے۔