Live Updates

ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا، ٹرمپ

جمعہ 1 مئی 2026 13:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی 90 فی صد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر پابندیاں کامیاب ہیں اور ایران معاہدہ چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے مزید کہا کہ اسکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات