سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین آزادکشمیر کے معزز ترین خاندان کے چشم و چراغ ہیں ،راجہ فاروق حیدر

مسلم لیگ (ن) میںراجہ ذوالقرنین کی شمولیت آزادکشمیر میں انشاء اللہ جماعت کی فقیدالمثال کامیابی کا نقطہ آغاز ہے

جمعہ 1 مئی 2026 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین آزادکشمیر کے معزز ترین خاندان کے چشم و چراغ ہیں مسلم لیگ (ن) میں ان کی شمولیت آزادکشمیر میں انشاء اللہ جماعت کی فقیدالمثال کامیابی کا نقطہ آغاز ہے فیصلے پر ان کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکرگزار ہیں اس کے آزادکشمیر کی انتخابی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جماعت مزید مضبوطہ ہوگی شمولیت کی دعوت دینے ان کے گھر جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ ، انجینئر امیر مقام ، عابد رضا ، طارق فضل چوہدری و دیگر کا دلی طور پر شکرگزار ہوں راجہ ذوالقرنین نے اس موقع پر میری عدم موجودگی میں میرے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا اس پر ان کا دل سے شکرگزار ہوں میری اس حوالے سے راجہ ذوالقرنین سے متعدد ملاقاتیں رہیں اور اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا اپنے ایک خصوصی بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین آزادکشمیر کے معزز ترین خاندان کے چشم و چراغ ہیں کل ان کی رہائش گاہ پر جو انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا اس پر ان کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکرگزار ہیں میں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں و وزرا کرام کا شکریہ کہ انہوں نے راجہ ذوالقرنین کو ان کی رہائش گاہ پر جاکر شمولیت کی دعوت دی ، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ میری عدم موجودگی میں سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان نے میرے بارے میں اس موقع پر جن خیالات کا اظہار کیا اس پر ان کا شکرگزار ہوں راجہ صاحب کا یہ فیصلہ آزادکشمیر میں جماعت کی فقیدالمثال کامیابی کا نقطہ آغاز ہے فیصلے سے نہ صرف میرپور بلکہ پورے آزادکشمیر کی سیاست پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے دریں اثنا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے راجہ اظہار خان مرحوم کے فرزند اور راجہ بشارت کے بھائی جو کیرن مقبوضہ کشمیر کے مقام پر وفات پا گئے تھے کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ سیز فائر لائن منقسم خاندانوں کے دلوں پر خنجر کی طرح پیوست ہے آر پار بسنے والے کشمیری ایک ریاست کے باشندے ہیں ہندوستانی فوج کے غاصبانہ قبضے کی بدولت یہ تقسیم انسانیت کو شدید متاثر کررہی ہے آر پار بسنے والے اپنے پیاروں کی یاد میں روز جیتے روز مرتے ہیں آر پار بس سروس اور تجارت سے منقسم خاندانوں کو کچھ امید ہوئی تھی کہ وہ شائد اپنے پیاروں سے مل سکیں مگر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ سے سب کچھ ختم کردیا راجہ لیاقت مرحوم کے جنازے نے بین الاقوامی میڈیا پر اس اہم انسانی مسلے کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہمیں یقین ہے کہ ان شاء اللہ یہ خونی لکیر ختم ہوگی اور ہم سب ملکر اپنے وطن پاکستان کا حصہ بنیں گے اس موقع پر راجہ بشارت و دیگر نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کیا۔