بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کیلئے 159 نئی جدید ترین بلٹ پروف فوجی گاڑیاں خریدے گی

جمعہ 1 مئی 2026 20:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2026ء) بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے 159 نئی جدید ترین بلٹ پروف فوجی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بھاری بکتر بند ہائی موبلٹی بلٹ پروف گاڑیاں مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں پیش پیش بھارتی فوج کی راشترکہ رائفلز کو دی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاوہ لداخ خطے میں بھی استعمال میں لائی جائیں گی ۔ ان میں تقریبا ًتین ٹن جنگی سازو و سامان رکھنے کی گنجائش ہو گی جبکہ ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کے علاوہ 30کے قریب اہلکاربیٹھ سکتے ہیں۔