Live Updates

امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا، عباس عراقچی

مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا،ایرانی وزیرخارجہ

ہفتہ 2 مئی 2026 11:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایران نے جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات