فاسٹ باولر محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہفتہ 2 مئی 2026 15:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) پاکستان سپر لیگ کے اہم مرحلے میں حیدرآباد کنگز کے فاسٹ باولر محمد علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر کے دوران پیش آیا،میچ حکام کے مطابق محمد علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 16ویں اوور میں ایسا طرزِ عمل اختیار کیا جو پی ایس ایل کے قوانین سے متصادم تھا۔

اس عمل کو ضابطہ اخلاق کی شق2.21 کے تحت خلاف ورزی قرار دیا گیا،جو کھیل کے وقار اور اس کی ساکھ کو برقرار رکھنے سے متعلق ہے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میچ ریفری نے محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔کھلاڑی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف فیصلے کو تسلیم کیا بلکہ آئندہ محتاط رہنے کا عندیہ بھی دیا۔