نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کاملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری
ہفتہ 2 مئی 2026 20:42
(جاری ہے)
چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے،مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، مردان، باجوڑ، پاراچنار، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔این سی او سی کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں 2 سے 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، چترال، سوات، کوہستان، مظفرآباد، وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ اور گردونواح میں اچانک سیلابی صورتحال اور جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے،بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز اور برف پگھلنے سے گلیشیائی جھیل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، نشیبی اور حساس علاقوں کے رہائشی محتاط رہیں،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے بہاؤ سے سڑکیں بند اور آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔چھوٹے پل، آبپاشی کے نظام، چراگاہوں اور مقامی آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں،این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سیلابی پانی یا کمزور پل عبور نہ کرنے کی ہدایت کردی،شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں،بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ کم اور سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں،کمزور تعمیرات کو جزوی نقصان اور ٹریفک کی عارضی بندش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث سفر میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر احتیاط برتیں۔آندھی اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔بروقت معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
حالیہ جنگ میں سراسر نقصان امریکا و اسرائیل کا ہوا، مفتاح اسماعیل
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.