پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی برادری کیساتھ کھڑے ہیں،اسلم فاروقی

صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، کالے قوانین ناقابل برداشت ہیں،سماجی رہنما

اتوار 3 مئی 2026 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی)کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صحافی برادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے حکمرانوں سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صحافی معاشرتی برائیوں اور مسائل کو اجاگر کرنے سمیت حق و سچ اور جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں ان پر حملے حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آزادی صحافت معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے صحافت کا گلا گھونٹنے والے کالے قوانین ناقابل برداشت ہیں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں کوریج کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے صحافی ہمارے ہیرو ہیں انہیں کبھی نہیں بھولیں گے۔

(جاری ہے)

پیکا ایکٹ کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔