Live Updates

ایران کی 14نکاتی ترمیم شدہ تجویز، آبنائے ہرمز پر مذاکرات کے لیے ایک ماہ کی مہلت

ایران پر حملے کاامکان ہے جو اس صورت میں حقیقت بن سکتا ہے اگر انہوں نے برا سلوک کیا ،امریکی صدر

اتوار 3 مئی 2026 18:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) ایران کی 14نکاتی ترمیم شدہ تجویزسامنے آنے پر آبنائے ہرمز پر مذاکرات کے لیے ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ترامب نے اتوار کے روز اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ نئے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، کہا کہ یہ ایک امکان ہے جو اس صورت میں حقیقت بن سکتا ہے اگر انہوں نے برا سلوک کیا یا کچھ برا کیا، لیکن فی الحال ہم دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تہران نے گذشتہ جمعرات کو پاکستان کے ذریعے امریکہ کو ایک فریم ورک معاہدے کے لیے 14نکاتی تجدید شدہ تجویز پیش کی۔تجویز کی تفصیلات سے آگاہ دو ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری محاصرے کے خاتمے اور ایران و لبنان دونوں میں مستقل طور پر جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک ماہ کی مہلت شامل ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا نیا دور اس معاہدے تک پہنچنے کے بعد ہی شروع ہو گا جو مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات