ھ*کراچی پورٹ کی کارکردگی بہتر، تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے : وفاقی وزیر بحری امور

= 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔ اس میں کنٹینرائزڈ کارگو سب سے زیادہ رہا جس کی مقدار 45 ہزار 171 ٹن رہی،جنید انوار چوہدری

اتوار 3 مئی 2026 19:10

k اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2026ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہے، جبکہ اس وقت 14 جہاز لنگر انداز ہیں اور 7 جہاز روانہ ہو چکے ہیں۔

مختلف اشیائ کی ترسیل کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

جنید انوار چوہدری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔ اس میں کنٹینرائزڈ کارگو سب سے زیادہ رہا جس کی مقدار 45 ہزار 171 ٹن رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ درآمدات کا حجم 19 ہزار 303 ٹن جبکہ برآمدات 25 ہزار 868 ٹن ریکارڈ کی گئیں۔ اسی طرح بلک کارگو 11 ہزار 944 ٹن اور کلنکر کی برآمدات 6 ہزار 114 ٹن رہیں۔وزیر بحری امور کے مطابق مائع کارگو کی ہینڈلنگ 10 ہزار 352 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل جہازوں کی آمد و رفت پاکستان کی سمندری تجارت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی واضح علامت ہے۔