حقائق پر مبنی رپورٹنگ پاکستان کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اتوار 3 مئی 2026 19:22
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت مثبت اور تعمیری تنقید کو ہمیشہ خوش آئند سمجھتی ہے کیونکہ یہی عمل اصلاحِ نظام اور بہتر طرزِ حکمرانی کا مؤثر ذریعہ بنتا ہے۔
انہوں نے قومی میڈیا پر زور دیا کہ وہ صرف جرائم کی خبروں تک محدود نہ رہے بلکہ بلوچستان کے سماجی مسائل، ترقیاتی اقدامات اور مثبت پہلوؤں کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کرے ۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں خبر کی تصدیق اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ صحافیوں کی اہم اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے بلوچستان کی پہلی سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق کہا کہ اس اقدام کا مقصد ذمہ دارانہ اور مستند معلومات کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز کی جانب سے بیورو دفاتر کی بندش اور عملے کی برطرفی کو پیمرا معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس عمل پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام نجی ٹی وی چینلز پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں اپنے بیورو دفاتر کو فعال بنائیں، حکومت انہیں مکمل سیکیورٹی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادیِ صحافت، ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور سچائی پر مبنی معلومات ہی پاکستان کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد نشر
-
آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش غیرقانونی و یکطرفہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
-
دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور
-
گورنر خیبرپختونخوا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ایران روانہ
-
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا قرعہ اندازی کے ذریعے ہرسال اپنے ملازمین کو حج پر بھجوانا شاندار اقدام ہے ‘شافع حسین
-
مستقبل قریب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس بڑے فیصلوں، دفاعی حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کریگی ‘ ملک احمد خاں
-
راولپنڈی، 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
-
جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال اور پیشہ ورانہ اندازِ کار سی پی ایل سی کو ایک مثالی ادارہ بناتا ہے،گورنر سندھ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس: پانچ ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
قومی پیغامِ امن کمیٹی مذہبی رواداری،بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.