صحافت کے عالمی دن کی نسبت سے متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل ٹنڈوالہیار کی جانب سے ایک شاندار تقر یب کا انعقاد کیا گیا

آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے صحافی برادری سچائی، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے

اتوار 3 مئی 2026 21:35

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) صحافت کے عالمی دن کی نسبت سے متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل ٹنڈوالہیار کی جانب سے ایک شاندار تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوں سمیت صحافی برادری کے افراد نے شر کت کی جس میں متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مر کزی رہنما عبدالحمید عباسی ضلعی صدر رضوان عباسی ، پاکستان راہ حق پارٹی کے صوبائی تر جمان سید سکندر شاہ جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار کے سٹی امیر راو جاوید حاجی شفیق مغل پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر سید سر ور شاہ، جمعیت علما پاکستان کے رہنما محمد انور خلجی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اعظم قائم خانی ،عر فان خانزادہ، جمعیت علما اسلام کے رہنما قاری صفی اللہ خارانی مر کزی اہلحدیث کے رہنما سید وحید الر حمان جیلانی دفاع پاکستان ونگ کے رہنما آغا غلام شبیر حیدری سخی موج دریا درگاہ کے سرگا ہ نیشن سید زاہد شاہ مر کزی مسلم لیگ کے ضلعی جنر ل سیکر یٹری محمد سلیم کشمیری دفاع پاکستان کونسل کے صدر محمد شاہد کشمیری ،علما کمیٹی ٹنڈوالہیار کے رہنما علامہ محمد کاشف حنفی سنی رابط کو نسل کے رہنما کلیم اللہ خان قائم خانی شہر ی اتحاد کے رہنما محمد عمران خا خصیلی ،صحافی ریاض جٹ ، صدر نیشنل پر یس کلب آصف رضا خانزادہ طارق حمید عباسی سمیت دیگر نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے صحافی برادری سچائی، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور مشکل حالات کے باوجود حقائق عوام تک پہنچانا ایک عظیم قومی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں صحافیوں کو مختلف چیلنجز، دبا، عدم تحفظ اور محدود وسائل کا سامنا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے حکومت اور متعلقہ ادارے صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں ہمیں ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے کی اسد ضرورت ہے ملک میں آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت کے فروغ کے لیے صحافیوں نے ہر دور میں آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک کی بقا و سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے موجودہ دور میں صحافت کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان میں اظہارِ رائے کی آزادی، صحافیوں کا تحفظ، اخباری صنعت کو درپیش معاشی مشکلات اور ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات شامل ہیں،صحافتی اداروں کے استحکام، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر آزادی صحافت اور جمہوری روایات کے استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

صحافت جمہوریت کی بنیاد اور آزادی اظہار معاشرے کی روح ہے آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت کا فروغ ممکن نہیں،صحافی برادری نے ہمیشہ حق ،سچ اور عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں صحافت کے عالمی دن کے موقع شہدائے صحافت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں آزادی صحافت کسی بھی مہذب، جمہوری اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہے، آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت کا فروغ ممکن نہیں، پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران صحافیوں کے خلاف حملوں، دھمکیوں، ہراسانی، گرفتاریوں اور مقدمات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو آزادی اظہارِ رائے اور جمہوری اقدار کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے