ملک حنیف کے قتل کے خلاف ملک برادری رابطہ کمیٹی ہنگامی اجلاس
ملک حنیف کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انجینئرملک عبدالغفار سعیدی
منگل 5 مئی 2026 22:08
(جاری ہے)
اجلاس میں اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر مقتول کا ایک زخمی حالت میں ویڈیو بیان بھی موجود ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر اپنے قاتلوں کے نام واضح طور پر بتائے ہیں، اس کے باوجود تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔
شرکاء نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، نامزد ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور شفاف و غیر جانبدار تحقیقات کے ذریعے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔اجلاس میں مقررین نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف قانون کی عملداری پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف و بے چینی بھی پیدا کرتے ہیں، لہٰذا حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کرنی چاہیے۔اس موقع پر مختلف رہنماؤں جن میں انجینئر ملک عبدالغفار سعیدی، ملک محمد حنیف محمدی، ملک عمر جازم، ملک حاجی محمد اختر، ملک محمد رمضان، ڈاکٹر محمد ارشد اسلم، ملک بابو شیر علی، ملک محمد حاجی، ملک محمد جہانگیر، ملک قدیر ایڈووکیٹ سمیت دیگر شامل تھے، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔اجلاس کے اختتام پر ملک برادری کراچی کی 7 رکنی رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا، جو اس کیس کی پیروی کرے گی، متاثرہ خاندان سے رابطے میں رہے گی اور قانونی و سماجی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ انصاف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔دریں اثناء جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما ملک محمد شکیل قاسمی نے رونتی کے نوجوان ملک حنیف کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ سندھ میں قانون کی کمزوری اور جرائم پیشہ عناصر کی بے خوفی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق مقتول کو کاروباری لین دین اور رقم کے تنازع پر گھوٹکی بلایا گیا، جہاں اسے قتل کرنے کے بعد واقعے کو کاروکاری کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ مقامی رپورٹس اور خاندان کے دعووں میں بھی مالی تنازع کو اصل سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ملک محمد شکیل قاسمی نے کہا کہ مقتول کی آخری گفتگو سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے واجبات کے حصول کے لیے ملزم سے رابطے میں تھا اور اسی سلسلے میں وہاں گیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور کاروکاری کے نام پر قتل جیسے سنگین جرائم کا راستہ روکا جائے۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.