وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور شاہزین بگٹی کی جیکب آباد آمد، زید جکھرانی کے انتقال پر تعزیت

منگل 5 مئی 2026 22:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور شاہزین بگٹی کی جیکب آباد آمد، زید جکھرانی کے انتقال پر تعزیت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی وفد کے ہمراہ جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے جکھرانی ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور قومی اسمبلی میں چیف وہیپ میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے جوان سالہ بیٹے میر زید خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ کے ہمراہ وفد میں صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو سمیت دیگر شخصیات بھی شامل تھیں، انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اس دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ، دریں اثناء سابق وفاقی وزیر نوابزادہ شاہزین خان بگٹی بھی وفد کے ہمراہ جکھرانی ہاؤس پہنچ کر میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی، انہوں نے میر حارث حسین جکھرانی اور میر رافع حسین جکھرانی سے بھی ان کے بھائی میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔