Live Updates

ٖاسلام آباد انتظامیہ کا رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا حکم، ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

،ْوزیراعظم کی کفایت شعاری مہم، وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹیں 8 اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے

بدھ 6 مئی 2026 00:45

ؑاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2026ء) وزیراعظم پاکستان کی کفایت شعاری مہم کے تحت اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دکانوں اور کاروباری مراکز کی بندش کے اوقاتِ کار کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام عام دکانیں اور تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر فارمیسی، لیبارٹریز، میڈیکل سٹورز اور ہسپتالوں پر ان اوقات کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ کھلے رہیں گے۔ اسی طرح پٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشنز، ملک شاپس اور اسپورٹس جم بھی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ہوٹلز، تندور، کریانہ سٹور، گراسری شاپس، بیکریوں اور پھل و سبزی کی دکانوں کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید برآں، شہر بھر کے شادی ہالز اور مارکیز کو بھی رات 10 بجے تک ہر صورت بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام متعلقہ اداروں کو ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات