علی ڈار کی حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب کی مجموعی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

جمعرات 7 مئی 2026 16:08

علی ڈار کی حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب کی مجموعی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ۔جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،قائدین کی موثر حکمتِ عملی سے ملک استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت قومی ترقی کے ساتھ عالمی سطح پر بھی موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مشکل وقت میں ابھرتے ہوئے عالمی کھلاڑیوں کے طور پر سامنے آئے ہیں،پاکستان کو معاشی و انتظامی بحرانوں سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے،ترقی، استحکام اور بہتر حکمرانی مسلم لیگ کا واضح وژن ہے۔