Live Updates

پاکستان: بنوں میں پولیس چوکی پر خود کُش کار بم حملہ، کم از کم 15 اہلکار ہلاک

DW ڈی ڈبلیو اتوار 10 مئی 2026 14:20

پاکستان: بنوں میں پولیس چوکی پر خود کُش کار بم حملہ، کم از کم 15 اہلکار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مئی 2026ء) * پاکستان: بنوں میں پولیس چوکی پر خود کُش کار بم حملہ، کم از کم 15 اہلکار ہلاک


بنوں میں پولیس چوکی پر خود کُش حملہ، 15 پولیس اہلکار ہلاک

حکام کے مطابقپاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش کار بم حملے میں کم از کم 15 پولیس اہلکار ہو گئے۔

حملہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہفتہ کی شب ہوا، جہاں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ اس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
علاقائی پولیس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ حملے میں کم از کم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)



حملے کے بعد جائے وقوعہ کی طرف جانے والے پولیس اہلکاروں پر بھی گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد کم از کم 15 ہو گئی ہے۔

پولیس نے اتوار کو اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

حملے کے بعد کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوکی مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے اور تباہ شدہ گاڑیاں بکھری پڑی ہیں۔

ایک پولیس افسر سجاد خان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی چوکی سے 15 اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ تین زخمی اہلکاروں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک پولیس اہلکار نے، جنہیں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں تھی، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شدت پسندوں نے پہلے بارود سے بھری کار کو پولیس چوکی سے ٹکرا دیا، اس کے بعد احاطے میں داخل ہو گئے اور وہاں موجود باقی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔

انہوں نے کہا، ’’قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکار پولیس کی مدد کے لیے روانہ کیے گئے، تاہم دہشت گردوں نے ان پر بھی گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان ہوا۔

‘‘

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اس کارروائی میں ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔
ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں کی ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری ایک عسکری تنظیم، اتحاد المجاہدین نے قبول کر لی ہے۔

ادارت: افسر اعوان

Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات