معرکہ حق نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، دشمن کو دندان شکن جواب ملا، مولانا حافظ حسین احمد

غ*پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہدائے پاکستان قوم کا فخر ہیں

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) صدر سنی علما کونسل لاہور و صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا،شہدائے پاکستان قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخرہیں انکی قر بانیو ں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں، پاکستان کا ہر شہری، ہر بچہ اور ہر نوجوان اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملکی دفاع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور معرکہ حق (آپریشن بنیان المرصوص)کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج اور عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دے کر بھر پورکامیابی حاصل کی اور دشمن کو ایسامو ثر جواب دیا جسے وہ اور اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے درمیان اعتماد، محبت اور احترام کا رشتہ نہایت مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

دشمن پاکستان کی سرحدوں پر حملہ تو کر سکتا ہے، مگر پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی اور اپنی فوج سے والہانہ محبت کو کبھی کمزور نہیں کر سکتا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو مزید ترقی، استحکام اور سلامتی عطا فرمائے، افواج پاکستان کو ہر میدان میں کامیاب کرے اور وطن عزیز کو ہمیشہ دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھی