جیکب آباد،جے یو آئی کا مولانا ادریس کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
جمعہ 8 مئی 2026 23:56
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے شیخ مولانا محمد ادریس کے بے گناہ قتل اور ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، مولانا نصراللہ گھنیو، قاری عزیز اللہ مہر، محب اللہ بنگلانی، مولانا مولا بخش بکھرانی، چاکر خان جکھرانی، واحد بخش انڑ، تاج امروٹی اور دیگر کی قیادت میں شہید اللہ بخش پارک سے نکالا گیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے، مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب جیکب آباد کے سامنے دھرنا دیا جس کے باعث کچھ دیر کے لیے روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی ، اس موقع پر جے پو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب میں کہا کہ شیخ مولانا محمد ادریس پر حملہ علم، دین اور امن پر حملہ ہے، انہوں نے کہا ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈاکو راج، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، رہنماؤں نے کہا کہ علماء کرام، دینی شخصیات اور پرامن شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے ذریعے جدوجہد کرنے والے سیاسی علماء کا قتل جمہوریت کا قتل ہے ، جے یو آئی کو بیلٹ کے بجائے بلٹ اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے اور کہا کہ اگر قاتلوں کی گرفتاری اور بدامنی کے خاتمے کے لیے فوری عملی اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
-
کسی نے جارحیت کی تو فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،طاہر محمود اشرفی
-
2026 کی پہلی سہ ماہی: ایزی پیسہ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3.66 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.