پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران کیلئے عمر کی حد مقرر

جمعہ 8 مئی 2026 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بھر میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او)کے عہدیداران اور کارکنان کے لیے عمر کی حد 35 برس مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ان کے پالیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو نے ابتدائی مرحلے میں پی وائی او کراچی ڈویژن اور مختلف اضلاع کے عہدوں کے خواہشمند امیدواران سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام بلاول ہاس کراچی کے پتے پر ارسال کرسکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے اس اقدام کو تنظیمی ڈھانچے میں نوجوان قیادت کو مزید متحرک اور مثر بنانے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔