Live Updates

نیدرلینڈز، معرکہ حق کی سالگرہ پر پاکستانی سفارتخانے میں شاندار تقریب

جمعہ 8 مئی 2026 22:15

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں 7 مئی کو معرکہ حق، بنیان مرصوص کی سالگرہ کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، اس موقع پر کمرشل قونصلر محمد شفیق ورک نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔

سفیرِ پاکستان حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ حق میں ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔علامہ افتخار علی چشتی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک باوقار اور باصلاحیت ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ اسلام کے نام پر بننے والی دوسری بڑی ریاست ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز کے سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کو جو سفارتی عزت ملی وہ بھی معرکہ حق کی بدولت ہے جہاں پاکستان نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات