Live Updates

روس نے ایران کی مدد کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا ہوا ہے

روس ایران کو بحیرہ قزوین کے راستے ڈرونز کے پرزے اور سامان فراہم کررہا ہے، 20لاکھ ٹن روسی گندم اب بحیرہ قزوین کے راستے ایران منتقل کیا جارہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 مئی 2026 21:15

روس نے ایران کی مدد کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا ہوا ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 09 مئی 2026ء ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کی مدد کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا ہواہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا ہواہے، روس ایران کو ڈرونز کے پرزے بحیرہ قزوین کے راستے فراہم کررہا ہے۔

روس آبنائے ہرمز سے منتقل ہونے والا سامان بھی ایران تک پہنچا رہا ہے، روس کی مدد سے ایرانی ڈرونز کے ذخیرے میں اضافہ ہورہا ہے۔ اگر روس کی ایران کو مدد جاری رہی تو ایران اپنی ڈرون کی صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے۔ 20لاکھ ٹن روسی گندم اب بحیرہ قزوین کے راستے ایران منتقل کیا جارہی ہے۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران پر عائد امریکی محاصرہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور ایرانی معیشت کا گلا گھونٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس نے زور دے کر کہا کہ فوجی تنا ئواور بڑھتے ہوئے اقتصادی دبا کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نمٹنے کے لییتمام راستے کھلی" رکھے ہوئے ہیں۔اسی دوران امریکی سینٹرل کمانڈ نے امریکی تباہ کن بحری جہازوںیو ایس ایس ٹریکسٹن"،یو ایس ایس رافیل پیرالٹا" اوریو ایس ایس میسن" کی تصاویر جاری کی ہیں جو ایران پر عائد بحری محاصرے کی حمایت میں خلیج عرب میں اپنی مہم انجام دے رہے ہیں۔

امریکی کمانڈ کے مطابق یہ تینوں بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے اور وہاں سے جانے والے بحری جہازوں کی نگرانی اور انہیں روکنے کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید برآں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی اماراتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں روس کا امریکا ایران مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرگئی لاوروف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نہیں چاہتا کہ کشیدگی کے دوبارہ آغاز سے خطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے۔ علاوہ ازیں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات