معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال،افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،فیلڈ مارشل ، ائیر چیف اور نیول چیف کا بیان
ہفتہ 9 مئی 2026 21:40
(جاری ہے)
معرکہ حق قوم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے، جو قومی عزم، عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کی عکاسی کرتا ہے۔
معرکہ حق کی کامیابی نے نہ صرف قومی اعتماد کو مضبوط کیا بلکہ پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر بھی اُجاگر کیا، جو مؤثر دفاعی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ معرکہ حق کے دوران پاکستان کے پُرعزم اور مؤثر ردِعمل نے دشمن کی سازشوں، فالس فلیگ کے جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی اٹھانا پڑی۔ پراکسی دہشت گردی سمیت روایتی اور ہائبرڈ چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود، مسلح افواج نے زمینی، فضائی،بحری، سائبر اور معلوماتی ڈومینز میں اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ معرکہ حق کے بعد، پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس کو تقویت دی ہے۔ معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، جس نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔ معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال اس امر کی توثیق کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بامعنی مذاکرات، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ، مسلح افواج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مستعد اور پوری طرح تیار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال،افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
-
روس نے ایران کی مدد کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا ہوا ہے
-
9 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا
-
عالمی منڈی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہبازشریف حکومت کا قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے
-
مغربی کنارے میں پھنسے غزہ کے باسی جن کا ’اب پیچھے کوئی گھر باقی نہیں بچا‘
-
حکومت نے مسلسل پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے
-
قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح اسماعیل
-
حکومت نے جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا
-
پاکستان نے دشمن کو آپریشن بنیانٌ مّرصوص میں نظم و ضبط، درست حکمتِ عملی، بہادری اور قومی اتحاد کے ساتھ جواب دیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری معرکہ حق کے موقع پر پیغام
-
معرکہٴ حق کے بعد اب معرکہٴ معیشت جیتنا ہوگا: احسن اقبال
-
نائب وزیرِاعظم کا علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں کے دائرہ کار میں توسیع، اور پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.