پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، گورنر سندھ
ہفتہ 9 مئی 2026 23:49
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں “معرکہ حق–بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں کور کمانڈر کراچی ، کمانڈر کراچی پاکستان نیوی، کمانڈر کوسٹل ایریا، ڈی جی رینجرز سندھ ، صدر ایئر وار کالج ایئر وائس، آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، کمشنر کراچی حسن نقوی، اعلیٰ عسکری و سول حکام، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، تاجر و صنعتکار برادری، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ برس خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے بری، بحری اور فضائی محاذوں پر مثالی حکمتِ عملی اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گورنر سندھ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، ایڈمرل نوید اشرف اور تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات، عزم اور مربوط حکمتِ عملی نے دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی سے دوچار کیا۔انہوں نے قومی مفاد کے تحفظ اور دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس سے قبل تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان، شہدائ اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ڈاکومنٹریز اور آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا جسے شرکائ نے بھرپور انداز میں سراہا۔تقریب سے سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر، ائیر وائس مارشل (ر) اوسید الرحمان عثمانی، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اور سینیٹر جاوید جبار نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں شہدائ اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 10 مئی کی شام سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
-
حکومت ڈیجیٹلائزیشن،ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے‘ مشیر خزانہ
-
پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا‘احسن اقبال
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ
-
لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصداضافہ کر دیا
-
آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا‘ مریم نواز
-
ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.