Live Updates

امریکی وزیر خارجہ اور وٹکوف کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

ملاقات ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ڈیل تک پہنچنے کی کوششوں کے لیے کی گئی

اتوار 10 مئی 2026 12:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خاص ایلچی وٹکوف کی میامی میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ڈیل تک پہنچنے کی کوششوں کے لیے کی گئی۔قبل ازیں قطر کے وزیراعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کرکے مشرق وسطی کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو کی۔اس موقع پر شیخ محمد بن عبدالرحمن نے تمام فریقین سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے پر زور دیا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات