سعودی عرب کی خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سےاظہار یکجہتی

پیر 11 مئی 2026 08:41

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) سعودی عرب نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک سکیورٹی پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کی جانب سے اس المناک واقعہ پر پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں ایسے دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا جو پاکستان اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خودکش کار حملے میں 15 پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔