صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس

منگل 12 مئی 2026 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق ایوانِ صدر میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر توقیر شاہ اورسیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِمملکت نے آئندہ مالی سال کےبجٹ میں عوامی فلاح، معاشی استحکام اور کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر زور دیا۔