اسلام آباد ہائیکورٹ، بشری بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ہم بار بار عدالتوں میں آ رہے ہیں، تین سال سے یہ سلسلہ جاری ہے بتایا جاتا ہے بادشاہ سلامت کا حکم ہے، ملاقات نہیں ہو سکتی. سلمان اکرم راجہ کے دلائل
میاں محمد ندیم
جمعرات 14 مئی 2026
15:13
(جاری ہے)
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بشری بی بی نے رول 265 کی کیا خلاف ورزی کی ہے یہ تسلیم شدہ ہے کہ بشری بی بی بیمار ہیں اور ان کی سرجری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ان کا سارا کیس یہ ہے کہ مریم وٹو کی کچھ ٹویٹس ہیں، اس وجہ سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے جب یہ محسوس کرتے ہیں تو ملاقات بند کر دیتے ہیں. دوران سماعت مریم ریاض وٹو کے ٹویٹر اکاﺅنٹ کا عدالت میں تذکرہ ہوا سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہوں نے مریم ریاض وٹو کے ٹویٹ لگائے، وہ خاتون تو پاکستان میں بھی نہیں ہیں اس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دئیے کہ اگر ان کا کوئی تعلق نہیں ہے تو ان کے ٹویٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے. سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رول 265 کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، کوئی حقائق سامنے نہیں لائے گئے اگر خلاف ورزی ہو بھی جائے تب بھی ملاقات پر اس طرح پابندی نہیں لگا سکتے انہوں نے کہا کہ کبھی دو ماہ نہیں ملنے دیا جاتا اور کبھی تین ماہ، جبکہ 24 فروری کے بعد صرف 17 اپریل کو ایمرجنسی میٹنگ کروائی گئی. سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم بار بار عدالتوں میں آ رہے ہیں، تین سال سے یہ سلسلہ جاری ہے بتایا جاتا ہے کہ بادشاہ سلامت کا حکم ہے، ملاقات نہیں ہو سکتی یہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی دانش ہے یا وہ کسی حکم کے تابع ہیں، مجھے نہیں معلوم جب دل کرتا ہے تو دو، تین ماہ کے لیے انہیں قیدی تنہائی میں رکھتے ہیں یہاں ہمارے ہاں بھی مصر ماڈل کو فالو کیا جا رہا ہے. مبشرہ خاور کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے دلائل دئیے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا یہ صوابدیدی اختیار ہے کہ قیدی کو کون سی سہولت دینی ہے اور کون سی نہیں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جیل سپرنٹنڈنٹ کے آرڈر کے خلاف آئی جی جیل خانہ جات کا فورم موجود ہے. انہوں نے کہا کہ جیل قیدی کےلئے شرط ہے کہ وہ اچھا رویہ رکھے اگر قیدی کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو جیل سپرنٹنڈنٹ ایکشن لے سکتا ہے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم قانون کے تابع ہیں، یہاں کوئی بادشاہ نہیں بلکہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو رہا ہے کوئی بھی میٹنگ جیل سپرنٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی. ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ خاتون باہر بیٹھی ہیں تو ان تک ملاقات کی کہانی کہاں سے پہنچ جاتی ہے یہ مل کر آپس میں یہ سب کچھ کرتے ہیں. ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ یہ ملاقات کے بعد براہ راست ٹویٹ نہیں کرتیں بلکہ باہر نکل کر انہیں تفصیل بتاتی ہیں پھر وہ ٹویٹ کرتی ہیں اور ملک میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے موقف اپنایا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اس دوران ایسی صورتحال پیدا نہیں کی جا سکتی بعد ازاں بشری بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.
مزید اہم خبریں
-
افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا.وزیراعظم شہباز شریف
-
انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس اور متعلقہ اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے، اس پر اداروں کی تعریف کی جانی چاہیے، شرجیل میمن
-
پاکستان کا دفاعی میدان میں ایک اور سنگِ میل، فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، بشری بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کالعدم، 21 افسران کو ترقی کیلئے ازسرنو زیر غور لانے کا حکم
-
آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان، تیاریاں عروج پر
-
گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
-
صومالی قزاقوں کا انوکھا مطالبہ! تاوان نہیں چاہیئے، صدر زرداری سے بات کرنی ہے، انصار برنی کا انکشاف
-
آئی ایم ایف کا ٹیکس شارٹ فال پر تحفظات کا اظہار، تیل کی عالمی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کا مطالبہ
-
آپریشنل وجوہات، دبئی کی بجٹ ائیرلائن کی لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل
-
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کھلی کچہری‘ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی
-
کم آمدن والے طبقے کو رہائش کی فراہمی اور سستے گھروں کے منصوبے ہماری ترجیحات ہیں، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.