انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس اور متعلقہ اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے، اس پر اداروں کی تعریف کی جانی چاہیے، شرجیل میمن
جمعرات 14 مئی 2026 15:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب اس خاتون منشیات فروش کی گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملزمہ کی عدالت میں پیشی کے دوران سیکیورٹی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔
جن پولیس اہلکاروں نے خاتون ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کیا انہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سندھ نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔شرجیل میمن نے بتایا کہ ملزمہ اس وقت پولیس ریمانڈ میں ہے اور کیس کی پیروی کے لیے پراسیکیوٹر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور نے بھی واضح ہدایات دی ہیں کہ سندھ بھر میں جہاں کہیں بھی منشیات فروشی کا سراغ ملے وہاں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی خامیوں اور کوتاہیوں سے انکار نہیں کرتی، میڈیا اور عوام نشاندہی کریں، حکومت جوابدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس مجموعی طور پر بہتر کام کر رہی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔اس موقع پر شرجیل میمن نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کو اسی ماہ مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، یہ منصوبہ ایم نائن موٹروے کو براہ راست منسلک کرے گا اور شہر میں ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں مختلف برجز، انڈر پاسز اور سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک نئی سڑک بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس پر حکومت معذرت خواہ ہے، تاہم یہ منصوبے مستقبل میں شہریوں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر بھی کام جاری ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ تمام میگا پراجیکٹس جلد مکمل کیے جائیں تاکہ کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے بڑی معاشی کامیابی ثابت ہوا ہے۔ ان کے مطابق چینی کمپنیوں نے کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے سمندری پانی کو پینے کے قابل بنایا جا سکے گا اور شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ چین کے ساتھ زراعت، لائیو اسٹاک، صاف پانی اور جانوروں کی بیماریوں کے علاج سے متعلق مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ شرجیل میمن کے مطابق چینی قیادت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دور میں قائم ہونے والے پاک چین تعلقات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام خصوصا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
روس کی یوکرین کے خلاف جنگ آئندہ کیا رخ اختیار کر سکتی ہے؟
-
پاکستان میں سیاحت کا شعبہ افسر شاہی کی رعونت کا شکار ہے
-
افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا.وزیراعظم شہباز شریف
-
وزیرریلوے کا بارکھان کے علاقے نوشام میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں زبردست خراجِ تحسین
-
وزیر ریلویکا پشاور عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ’’عوام ایکسپریس‘‘کا تحفہ ،عید سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان
-
پاکستان کی اعلیٰ نسل کی بھینسوں کی جینیاتی صلاحیت عالمی توجہ کا مرکز، چین نے تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کر دی
-
وزیر تجارت سے چمڑے کی صنعت کے نمائندوں کے وفد کی ملاقات ،مارکیٹ تک رسائی کے مسائل آگاہ کیا
-
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ
-
سپیکر قومی اسمبلی کا بارکھان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ٹریڈ اور ٹرانزٹ معاہدے اہمیت کے حامل ہیں، علیم خان
-
وزیرپٹرولیم سے قطری سفیر کی ملاقات، ایل این جی کی فراہمی، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
-
انمول عرف پنکی کے اہلخانہ بھی منشیات فروشی میں ملوث نکلے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.