وزیرپٹرولیم سے قطری سفیر کی ملاقات، ایل این جی کی فراہمی، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
جمعرات 14 مئی 2026 16:13
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بلا تعطل ایل این جی سپلائی یقینی بنانے کے لیے قطر کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترجیح ہے کہ دوست اور برادر ممالک سے ضروری منظوریوں کے تحت توانائی سپلائی حاصل کی جائے تاکہ کسی جانی یا مالی نقصان کے بغیر قومی ضروریات پوری کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی توانائی ضروریات کے پیش نظر اضافی گیس سپلائی کے حصول کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال سے اہم اسباق حاصل ہوئے ہیں اوروزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ایک جامع انرجی سکیورٹی پالیسی تشکیل دے رہی ہے تاکہ بیرونی چیلنجز کے مقابلے میں پاکستان کی توانائی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر نے پاکستان کے لیے قطر کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی قیادت نے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں برادر ممالک کی قیادت کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ قطری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی ثالثی اور تعمیری کردار کو بھی سراہا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے پاکستان اور قطر کے درمیان توانائی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں مستحکم و قابلِ اعتماد ایل این جی اور توانائی سپلائی یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی سکینڈلز کی ابتدا ہے، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، فیصل واوڈا
-
روس کی یوکرین کے خلاف جنگ آئندہ کیا رخ اختیار کر سکتی ہے؟
-
تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کی ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم
-
انمول پنکی کو جیل سے تھانے منتقل کرنے کیلئے غیرمعمولی انتظامات
-
پاکستان میں سیاحت کا شعبہ افسر شاہی کی رعونت کا شکار
-
افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا.وزیراعظم شہباز شریف
-
وزیرریلوے کا بارکھان کے علاقے نوشام میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں زبردست خراجِ تحسین
-
وزیر ریلویکا پشاور عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ’’عوام ایکسپریس‘‘کا تحفہ ،عید سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان
-
پاکستان کی اعلیٰ نسل کی بھینسوں کی جینیاتی صلاحیت عالمی توجہ کا مرکز، چین نے تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کر دی
-
وزیر تجارت سے چمڑے کی صنعت کے نمائندوں کے وفد کی ملاقات ،مارکیٹ تک رسائی کے مسائل آگاہ کیا
-
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ
-
سپیکر قومی اسمبلی کا بارکھان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.