سری نگر کے چھوٹہ بازار قتل عام کی دلخراش یادیں آج بھی کشمیریوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں
کل جماعتی حریت کانفرنس کا شہداء کو خراج عقیدت، جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
جمعرات 11 جون 2026 14:42
(جاری ہے)
گولیاں دکانداروں، راہگیروں کو لگیں جبکہ ایک 75 سالہ خاتون اور ایک 10 سالہ بچے بھی نشانہ بن گئے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن اس المناک واقعے کی دلخراش یادیں کشمیریوں کو آج بھی خون کے آنسو رلاتی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس بہیمانہ قتل عام کے متاثرہ خاندانں کو 35 برس کا ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود انصاف نہیں مل سکا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے 1989 سے اب تک چھوٹہ بازار جیسے کئی قتل عام کیے لیکن کشمیری خوفزدہ نہیں ہوئے اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں قتل عام کے سفاکانہ واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت پر ایک بدنام دھبہ ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت اور مختلف آزادی پسند جماعتوں نے اپنے بیانات ،پوسٹرز اور سوشل میڈیا کے ذریعے چھوٹہ بازار کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوںنے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔حریت کانفرنس کی قیادت نے کہا کہ کشمیر ی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا،لوگوں نے سری نگر میں قبرستان جا کر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.