قومی نصاب کونسل کی تکنیکی کمیٹی میں جزوی تبدیلیاں، معروف محقق ڈاکٹر محمد شاہد سرویا سمیت 4 نئے اراکین تعینات، نصاب سازی کے ٹی او آرزپر مشاورت دیں گے
اتوار 21 جون 2026 15:47
(جاری ہے)
کمیٹی کے ان نئے اراکین میں سب سے نمایاں نام ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد شاہد سرویا کا ہے، جو اس وقت کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی گرانقدر قومی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد شاہد سرویا تعلیم کے شعبے میں ایک وسیع اور طویل تجربہ رکھتے ہیں، اور خاص طور پر تعلیمی نظام میں موجود خلا اور علمی کمیوں پر تحقیق کرنا، جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ و عملی حل تک پہنچنا اور بین الاقوامی سطح کے جدید تعلیمی رحجانات سے گہری واقفیت رکھنا ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ مانا جاتا ہے، جس سے قومی نصاب و مواد کونسل کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ وزارتِ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں کی جانے والی ان جزوی تبدیلیوں کے نتیجے میں ڈاکٹر محمد شاہد سرویا کے ہمراہ 3 دیگر نئے اراکین کو بھی باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ان نئے اراکین میں وفاقِی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل جاوید اقبال مرزا، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر (پالیسی اینڈ ریسرچ) و انچارج ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر اور ممتاز ماہرِ تعلیم اسفندیار خان شامل ہیں۔ یہ تمام اراکین بھی منظور شدہ ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کے مطابق کمیٹی کے فیصلوں اور مشاورت کا حصہ بنیں گے، جب کہ یکم جنوری 2026ء کو جاری ہونے والے اصل نوٹیفکیشن کی باقی تمام شرائط و ضوابط برقرار رہیں گی۔ یہ نوٹیفکیشن سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی حتمی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد نشر
-
آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش غیرقانونی و یکطرفہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
-
دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور
-
گورنر خیبرپختونخوا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ایران روانہ
-
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا قرعہ اندازی کے ذریعے ہرسال اپنے ملازمین کو حج پر بھجوانا شاندار اقدام ہے ‘شافع حسین
-
مستقبل قریب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس بڑے فیصلوں، دفاعی حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کریگی ‘ ملک احمد خاں
-
راولپنڈی، 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
-
جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال اور پیشہ ورانہ اندازِ کار سی پی ایل سی کو ایک مثالی ادارہ بناتا ہے،گورنر سندھ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس: پانچ ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
قومی پیغامِ امن کمیٹی مذہبی رواداری،بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.