وینزویلا زلزلہ: 1400 ہلاکتوں کی تصدیق، امدادی کارروائیاں تیز
یو این
اتوار 28 جون 2026
23:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جون 2026ء) وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2,000 سے زیادہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے پہنچ چکے ہیں جبکہ اس بین الاقوامی امدادی کارروائی کو اقوام متحدہ کی معاونت حاصل ہے۔
اطلاعات کے مطابق، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ابتدائی جائزے کے مطابق اس آفت سے ہونے والے براہ راست جسمانی و مادی نقصانات کا تخمینہ 6.7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ وینزویلا کی حکومت کی درخواست پر تلاش اور بچاؤ کا کام کرنے والی 44 بین الاقوامی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے اپنی کارروائیاں فعال کر دی ہیں اور امدادی ٹیموں کی وینزویلا آمد اور ان کے درمیان رابطہ کاری میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔
یہ ٹیمیں ارجنٹائن، برازیل، کینیڈا، چلی، کولمبیا، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، میکسیکو، پاناما، پیرو اور ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، چیکیا، سپین، امریکہ، فرانس، اٹلی، اردن، لیتھوانیا، نیدرلینڈز، قطر، برطانیہ، سربیا، شام، سوئزرلینڈ اور ترکی سے آئی ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں کے نتیجے میں 27 جون تک کم از کم 1,430 افراد ہلاک اور 3,238 سے زیادہ زخمی ہو چکے تھے۔
اربوں ڈالر کا معاشی نقصان
اقوام متحدہ
کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) کی ابتدائی زلزلے سے ہونے والا نقصان ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً چھ فیصد کے برابر ہے۔تخمینے کے مطابق مجموعی نقصان 4.7 ارب سے 8.7 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے۔ یہ میں مکانات اور معاشی اثاثوں کو پہنچنے والا نقصان ہے جبکہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی، معاشی سرگرمیوں میں تعطل اور طویل المدتی تعمیر نو کے اخراجات اس تخمینے میں شامل نہیں ہیں۔
یہ دونوں زلزلے شمالی وینزویلا میں آئے، جن کے جھٹکے دارالحکومت کراکس سمیت لا گوائیرا، کارابوبو، میرانڈا، یاراکوئے اور آراگوا ریاستوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے۔
'یو این ڈی پی' کے مطابق، تقریباً 86 لاکھ افراد درمیانے سے شدید نوعیت کے جھٹکوں کی زد میں آئے جن میں لگ بھگ 21 لاکھ نے انتہائی شدید جھٹکے محسوس کیے۔ اندازوں کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تقریباً 17 لاکھ عمارتیں موجود تھیں۔
بجلی کی فراہمی خطرے میں
سیٹلائٹ
سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ریاست کارابوبو، لا گوائیرا، کاراکاس اور آراگوا کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ زلزلوں کے بعد رات کے وقت روشنی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ملک میں 'یو این ڈی پی' کے نمائندہ لوئز فرانسسکو تھائز نے کہا ہے کہ موثر امدادی کارروائی کے لیے ابتدائی جائزوں کا تیز رفتار اور درست ہونا نہایت ضروری ہے۔
ادارے کے مطابق، آئندہ ایام میں مزید اعلیٰ معیار کی سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ہلاکتوں، بے گھر ہو جانے والے افراد اور بحالی کی ضروریات کا زیادہ درست اندازہ لگا کر حکام کو درکار ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت کی وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، بلال اظہرکیانی سمیت 355 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری
-
اس وقت پاکستان پر کل قرض 100ٹریلین روپے کا ہے
-
پاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال ہوگئے،21 سال بعد ہم آزادی کی سنچری منائیں گے
-
بغیراجازت دوسری شادی پر خاوند کو 5 ہزار جرمانے کا قانون غیر شرعی قرار
-
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے،ترک وزارت دفاع
-
طالبان حکومت کو معمول کے طور پر قبول کرنے کے خلاف انتباہ
-
یمن: جنگ میں ممکنہ تیزی عام شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، یو این
-
یوم آزادی پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے. عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کاسیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اوریونین کونسل تک لیجانے اور مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام‘ پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی
-
یوم آزادی تب ہی منایا جاسکتا ہے جب ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہ ہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.