Live Updates

امریکا کے ایران کو مذاکراتی رہنماوں کے قتل کے اسرائیلی منصوبے سے آگاہ کرنے کا انکشاف

واشنگٹن نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ ایران کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے سے گریز کریں،رپورٹ

اتوار 5 جولائی 2026 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) امریکی حکام نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔امریکی اخبار کی رپورٹس کے مطابق امریکی اعلی حکام نے رواں سال موسمِ بہار میں ثالثوں کے ذریعے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اسرائیل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سمیت بعض اعلی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ و سابق امریکی حکام نے دعوی کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے دوران اسرائیل تہران کی بعض اعلی سیاسی شخصیات کو قتل کرنے پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ ایران کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ ایسے اقدامات سفارتی عمل کو سبوتاژ کر سکتے ہیں اور ان رہنماں کو ختم کر سکتے ہیں جنہیں امریکا مذاکرات کے لیے اہم رابطہ کار سمجھتا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات