Live Updates

آبنائے ہرمز پر نئی فیس، دوست ممالک کیلئے خصوصی رعایت ہوگی. ایرانی سفیر

آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے. نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 5 جولائی 2026 17:22

آبنائے ہرمز پر نئی فیس، دوست ممالک کیلئے خصوصی رعایت ہوگی. ایرانی سفیر
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2026 ) چین میں ایران کے سفیر عبرالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز سے نئی فیس وصول کی جائے گی جبکہ دوست ممالک کو خصوصی رعایت ملے گی چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عمان کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کے ذریعے اس اہم آبی گزرگاہ کیلئے نئے انتظامات پر کام کر رہا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز جس کے پانیوں میں آتی ہے ہم یقینا فیس وصول کریں گے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی اصرار بھی کیا کہ یہ فیس ٹال نہیں ہو گی ان کا کہنا تھا کہ یہ نئے انتظامات آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ طور پر گزرنے، جہازوں کی نگرانی، بڑی تعداد میں جہازوں کی آمد و رفت سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے اور اس کے تدارک سے متعلق ہوں گے.

عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ ہم یقینی طور پر ان ممالک کیلئے خصوصی رعایت پر غور کریں گے جو ہمارے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور خصوصا مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ادھر روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران آبنائے ہرمز نے ایران کو غیر معمولی تزویراتی برتری فراہم کی، آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے.

ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے دمتری میدویدیف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد بھی ماسکو ایران کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھنے کیلئے تیار ہے سابق روسی صدر نے یہ بیان تہران میں دیا جہاں وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے عمل میں شرکت کیلئے روسی وفد کی قیادت کر رہے ہیں. قبل ازیں اپنے ایک بیان میں دمتری میدودیف نے کہا تھا کہ امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی، ایرانی قوم امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کے دبا میں نہیں آئے گی علاوہ ازیں روسی وفد کی ایران کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں مسعود پزشکیان نے ایران روس سٹریٹجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا. 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات