نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کل سوموار کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اتوار 5 جولائی 2026 21:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2026ء) گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ( کل )پیر کو گلگت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ایک پروقار تقریب میں ان سے حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے کئی سینئر رہنما اتوار کے روز گلگت پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، منتخب عوامی نمائندوں، سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔دریں اثنا، نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے عوام کو بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی عام دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اہم اور تاریخی موقع پر شریک ہو کر جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔