صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی امریکہ اور برطانیہ کے تین ماہ کے تبلیغی دورے پر روانہ ہوگئے

منگل 7 جولائی 2026 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2026ء) تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی کے مطابق سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی امریکہ اور برطانیہ کے تین ماہ کے تبلیغی و دعوتی دورے پر روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اپنے دورہ امریکہ و برطانیہ کے دوران مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی دینی، فکری اور اصلاحی تقریبات، مذہبی پروگراموں اور میلاد النبیﷺ کے خصوصی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اپنے قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی، علما و مشائخ، دینی و سماجی شخصیات اور مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔