Live Updates

ایران نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی تو اس پر ایک ہزار میزائل داغنے کا حکم دے دیا، ٹرمپ

ان ایک ہزار میزائلوں کے داغے جانے کے فوراً بعد ایران پر مزید ہزاروں میزائل بھی فائر کیے جائیں گے جس سے شدید تباہی پھیلے گی، جس کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں؛ امریکی صدر کا پیغام

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 11 جولائی 2026 10:54

ایران نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی تو اس پر ایک ہزار میزائل داغنے کا حکم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے مجھے قتل کرنے کی کوئی بھی کوشش کی تو امریکہ ایران پر ہزاروں میزائل داغنے اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، امریکی فوج ہر طرح سے الرٹ ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب انتہائی ہولناک ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا اور لکھا کہ اگر ایرانی حکومت نے دنیا کے کسی بھی کونے سے امریکہ کے موجودہ صدر یعنی میرے قتل کی دھمکی پر عمل کرنے یا قتل کرنے کی کوشش کی تو ایک ہزار میزائل بالکل تیار کھڑے ہیں جن کا نشانہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔

trump threat
ان کا کہنا ہے کہ ان ایک ہزار میزائلوں کے داغے جانے کے فوراً بعد ایران پر مزید ہزاروں میزائل بھی فائر کیے جائیں گے جس سے شدید تباہی پھیلے گی، اس فوجی کارروائی کے حوالے سے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں، امریکی فوج ایک سال کے عرصے کے لیے جس میں ضرورت پڑنے پر مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر ملیا میٹ اور تباہ و برباد کرنے کے لیے ناصرف تیار اور رضامند ہے بلکہ اس کی پوری اہلیت بھی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پیغام کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے بھی خصوصی گفتگو کی ہے، میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایک عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ پر ہوں، اور اگر مجھے قتل کر دیا گیا تو امید ہے کہ آپ سب مجھے یاد رکھیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات