خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، تودے گرنے کا خدشہ
صوبے کے بالائی علاقوں میں آندھی اور شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلاب آ سکتا ہے، رپورٹ نارووال میں 51 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
اتوار 12 جولائی 2026 18:00
(جاری ہے)
بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، مہمند، خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہیمحکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور وزیرستان کے اضلاع میں تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ بارش کاکول میں 59، باجوڑ میں 29، پشاور میں دو، ڈیرہ اور سوات میں 5، دیر اور کالام میں 7، مالم جبہ میں 13 اور بنوں میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، پشاور میں 36، چترال میں 38، مالم جبہ میں 34، کالام میں 27 اور بنوں میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای)نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ صوبائی کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز بھی 24 گھنٹے فعال ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122، واسا اور دیگر امدادی اداروں کو عملے اور مشینری سمیت مکمل تیار رہنے، نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس سے بارش کا پانی فوری نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ادارے نے شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں، کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، جبکہ بچوں کو جمع شدہ بارش کے پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیا جائے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ 51 ملی میٹر بارش نارووال میں ہوئی۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں گوالمنڈی میں 36 ملی میٹر، نیو کٹاریاں 35 ملی میٹر، شمس آباد 23 ملی میٹر، کچہری 21 ملی میٹر اور پیرودھائی میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح گجرات میں 28 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 24 ملی میٹر، مری اور اٹک میں 19، 19 ملی میٹر، چکوال میں 4 ملی میٹر جبکہ لاہور میں 3 اور منڈی بہاالدین میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔مزید قومی خبریں
-
بعض اوقات جبر کی بات ماننا بھی سنت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
لیسکو کے اعلیٰ افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، 30 سال بعد پہلی بار بل جمع کروایا
-
پشاور،خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سنیئر افسر کی خود کشی
-
آزاد کشمیر ہو یا پاکستان، ترقی کی واحد علامت اور ضمانت صرف نواز شریف ہیں، بلال اظہر کیانی
-
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ہنگامی رابطہ
-
رواں برس لاہور میں قتل کے 141،اقدام قتل کے 249مقدمات درج
-
ملک مہنگائی ، سیاسی افراتفری، بدامنی کے سنگین مسائل کے نرغے میں ہے‘حافظ نعیم الرحمن
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں،گورنر سندھ
-
راولپنڈی،غیرت کے نام پر میاں بیوی کو زبردستی زہر دے دیا گیا، ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں گورنر سندھ
-
اسلام آباد، حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.