ملین ڈالرز کے موبائل فونز کی اسمگلنگ، پاکستانی نژاد ملزم کو قطر سے امریکا پہنچا دیا گیا
منگل 14 جولائی 2026 13:57
(جاری ہے)
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ عبداللّٰہ انور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلے پاکستان اور پھر قطر چلاگیا تھا، جہاں سے اسے گرفتار کر کے 10 جولائی 2026ء کو امریکا منتقل کیا گیا، اس وقت ملزم کولن کاؤنٹی جیل میں زیرِ حراست ہے۔
ایف بی آئی حکام کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے آفس آف انٹرنیشنل افیئر نے قطری حکام کے تعاون سے اس ملزم کی گرفتاری اور حوالگی کا عمل ممکن بنایا، جس پر امریکی حکام نے قطر کی وزارتِ داخلہ اور پبلک پراسیکیوشن کے تعاون کو خصوصی طور پر سراہا۔امریکی محکم? انصاف کے مطابق عبداللّٰہ انور گارلینڈ، ٹیکساس کا رہائشی ہے، جبکہ 2021ء میں جاری کردہ اصل سرکاری فہرست میں اسے رولیٹ کا 24 سالہ رہائشی بتایا گیا تھا، تاہم دونوں پریس ریلیز میں رہائش کے مختلف شہروں کے اندراج کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے مطابق ملزم مبینہ طور پر ایک ایسے منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا جسے 5 سال کے دوران 1 ارب ڈالرز سے زائد نقصانات سے جوڑا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس مبینہ نیٹ ورک نے تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالرز (100 ملین ڈالرز) مالیت کے 70 ہزار سے زائد چوری شدہ موبائل فون، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ واچز بیرونِ ملک فروخت کیے، جبکہ شناختی چوری کے ذریعے تقریباً 20 ہزار ڈیوائسز حاصل کیں۔ حکام کے مطابق اس کارروائی سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز سے زائد کا مالی نقصان پہنچا۔ دستیاب ناموں کی فہرست سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان میں تقریباً 20 افراد کا تعلق تارکینِ وطن (امیگرنٹ) کمیونٹی سے ہے، جن میں پاکستان، بھارت، عرب ممالک، شمالی افریقا اور وسطی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے نام شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران میں جنگ اور جنگ بندی کے درمیان غیر یقینی صورتحال میں زندگی
-
وفاقی آئینی عدالت میں دلچسپ مکالمہ، شمیم بی بی کا نام سن کر شہری روسٹرم پر پہنچ گیا
-
سعودی عرب پر حملے خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِاعظم
-
شہباز شریف کی مینگو ڈپلومیسی! ہنگری کے وزیراعظم پر بھی پاکستانی آموں کا جادو چل گیا
-
فرانس: قومی دن کی تقریبات میں یوکرین پر توجہ مرکوز
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت ، سعودی عرب کی سلامتی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور کی ملاقات
-
پیرا فورس اہلکار سرکاری ڈالہ لے کر سیرسپاٹے پر ناران نکل گیا
-
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی کی ایڈمنسٹریٹر یو این ڈی پی سے ملاقات، ترقیاتی اشتراک کو مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پاکستان: وائلڈ لائف ریسکیورز شدید گرمی میں پرندوں کو زندہ رہنے میں کیسے مدد کرتے ہیں؟
-
ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث 2 ملزمان حیدرآباد سے گرفتار
-
ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.