چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اوورسیز پاکستانی کاروباری برادری سے مضبوط شراکت داری، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور
منگل 14 جولائی 2026 19:29
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ اس امر کا مظہر ہے کہ اوورسیز پاکستانی کاروباری برادری پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازوں، حکومتی اداروں اور مقامی کاروباری حلقوں کے ساتھ وفد کی ملاقاتیں دونوں جانب اعتماد، تعاون اور مضبوط معاشی روابط کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پیش کئے گئے تعریفی کلمات پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کو ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان، اس کے جمہوری اداروں اور دنیا بھر میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر قبول کرتے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور کردار کے ذریعے ملک کا وقار بلند کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری اعتماد کو فروغ دیتے ہیں اور جب کاروباری ادارے مل کر ترقی کرتے ہیں تو ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور دیرپا بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفد کا دورہ پاکستان کی معیشت پر اعتماد اور روشن مستقبل پر یقین کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوان آبادی، تیزی سے فروغ پاتی ڈیجیٹل معیشت، منفرد جغرافیائی محلِ وقوع اور قدرتی وسائل کی بدولت سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، کاروبار میں آسانی اور معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر مسلسل عمل پیرا ہے جبکہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سہولت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، مضبوط جمہوری ادارے، مؤثر قانون سازی اور شفاف نگرانی پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد ہیں، سینیٹ ایسے تمام اقدامات اور پالیسیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی جو کاروبار، سرمایہ کاری، اختراع، صنعت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کا باعث بنیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آج کی ملاقات سینیٹ آف پاکستان اور اوورسیز پاکستانی کاروباری تنظیموں کے درمیان ایک مضبوط اور دیرپا ادارہ جاتی تعلق کی بنیاد ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رابطہ محض ایک ملاقات تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے مستقل مکالمے کی صورت اختیار کرنی چاہئے تاکہ قانون ساز بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی توقعات اور تجاویز سے مستفید ہو سکیں اور اوورسیز پاکستانی اپنے عالمی تجربات کے ذریعے وطن کی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کریں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دنیا کی ہر کامیاب قوم نے اپنی اوورسیز کمیونٹی کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عالمی منڈیوں اور پاکستان کے درمیان مضبوط معاشی پل تعمیر کر رہے ہیں اور یہی روابط مستقبل کی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ خیرسگالی کو سرمایہ کاری، سرمایہ کاری کو معاشی مواقع اور معاشی مواقع کو مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لئے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے۔اپنے خطاب کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری کے درمیان معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور دونوں جانب دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یوجے میاں محمد ندیم کی سربراہی میں انٹرنیشنل رابط کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب میں رانا محمد عظیم کی صدارت میں پی ایف یو جے اور پی یو جے کا مشترکہ ہنگامی اجلاس
-
میں نے لکھا تھا جولائی سے اس حکومت کا زوال شروع ہو جائےگا
-
اسکردوانٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 90 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بنانے کا منصوبہ شروع
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطائ اللہ تارڑ اور سی پی این ای میں اخباری صنعت کے مسائل کے حل پر اتفاق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی قومی اثاثہ ہیں، ہنرمندی ہی ترقی اور خوشحالی کی حقیقی ضمانت ہی: وزیراعظم
-
یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی یورپی پروازوں کو مشرق وسطیٰ کی حدود میں سفر نہ کرنے کی ہدایت
-
بھارت نے پاکستان کیخلاف ایٹمی جنگ کی تیاری شروع کردی ہے
-
ایران میں جنگ اور جنگ بندی کے درمیان غیر یقینی صورتحال میں زندگی
-
وفاقی آئینی عدالت میں دلچسپ مکالمہ، شمیم بی بی کا نام سن کر شہری روسٹرم پر پہنچ گیا
-
سعودی عرب پر حملے خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِاعظم
-
الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم تیز کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.