گورنر خیبرپختونخوا سے جنوبی وزیرستان لوئر احمدزئی وزیر جرگہ کی ملاقات ،امن و امان کی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال
بدھ 15 جولائی 2026 21:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی دوبارہ لہر انتہائی تشویشناک ہے اور اس کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی سے کیا جانا چاہیے۔
گورنر نے کہا کہ سابق فاٹا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت تین فیصد حصہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو سالانہ تقریباً 100 ارب روپے بنتا ہے، اور اس وعدے پر ہر صورت عمل درآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو ٹیکس نافذ کرنے سے قبل خود ان علاقوں کا دورہ کرکے زمینی حقائق کا جائزہ لینا چاہیے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ضم شدہ اضلاع کے ٹیکس مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا بجلی، تیل اور گیس پیدا کرنے والاصوبہ ہونے کے باوجود توانائی کی قلت کا شکار ہےجبکہ آئین کے مطابق صوبے کو اس کے تمام آئینی حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحفظ اور صوبائی اختیارات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔گورنر نے صوبے میں گندم کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے آئینی اور معاشی حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔انہوں نے جرگہ کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ، گومل زام روڈ، نادرا سہولیات اور دیگر عوامی مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر جرگہ ارکان نے جنوبی وزیرستان میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، اسکولوں اور صحت کے مراکز کو درپیش سکیورٹی خطرات، بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات اور تجارت و پھلوں کے کاروبار کی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔وفد نے مطالبہ کیا کہ 2023 سے بند انگور اڈہ بارڈر فوری طور پر کھولا جائے تاکہ ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں تجارتی اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو سکیں۔جرگہ نے خواتین کے لیے اسپتال کے قیام، مقامی آبادی کو ٹیکس میں ریلیف، مفت بجلی کی فراہمی، اساتذہ کی آسامیوں میں اضافہ، گومل زام روڈ کو انگور اڈہ تک توسیع دینے، وزیرستان میں سیاحت کے فروغ، گومل زام کے مقام پر تفریحی پوائنٹ قائم کرنے، ہر تحصیل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور نادرا رجسٹریشن مراکز کے قیام کے علاوہ وانا پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ایف آئی آر جعلی اور من گھڑت ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے باوجود سرکاری گاڑیاں تا حال پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے زیر استعمال
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی ایکشن کمیٹی کو جوابی خط لکھ دیا
-
وفاقی حکومت نے نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام عمرہ کمپنیوں کو نسک معاہدات کی فوری تصدیق کرانے کی ہدایت
-
افواجِ پاکستان کی توہین چاہے الفاظ سے ہو یا کسی عمل کے ذریعے، ناقابلِ برداشت ہے‘ملک احمد خاں
-
خاندانی منصوبہ بندی کے ساتھ شعور اجاگر کرنا بھی لازم، بیٹے کی خواہش میں زیادہ بچوں کی پیدائش ضروری نہیں، سائرہ افضل تارڑ
-
وزیراعلی پنجاب کا مرید کے میں بسوں کے تصادم میں قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعلیٰ سے منڈی بہاؤالدین کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
-
کامرہ ، موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا، ویڈیو سامنے آگئی
-
ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل
-
سندھ پاکستان میں توانائی کا مرکز بن گیا ہے، گورنر سندھ
-
روایتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل، ووکیشنل اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.