شعبان کے علاقے میں فائرنگ کرکے اے ایس ایف کے انسپکٹر سمیت4افراد کو شہید کرناقابل مذمت ہے، ملک غفار کاکڑ

جمعرات 16 جولائی 2026 21:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک غفار خان کاکڑ نے شعبان کے علاقے میں فائرنگ کرکے اے ایس ایف کے انسپکٹر سمیت4افراد کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں، جن کا فوری اور مثر جواب دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ملک غفار خان کاکڑ نے کہا کہ اغوا ہونے والے چاروں افراد کی بے رحمانہ شہادت کی خبر نے انتہائی رنجیدہ اور افسردہ کر دیا ہے اے ایس ایف کے انسپکٹر زبیر احمد شاہوانی، سید خلیل الرحمان، کانسٹیبل فریداللہ کاکڑ اور ریٹائرڈ آرمی حوالدار محمد صادق پانیزئی کی شہادت ایک انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس گھنانے جرم میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں، جن کا فوری اور مثر جواب دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالی شہدا کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔