نظامِ مصطفی پارٹی کامولانامحمداکرم سعیدی کی دینی وتنظیمی خدمات پر،خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بدھ 22 جولائی 2026 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) نظامِ مصطفی پارٹی کے زیر اہتمام جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ مولانامحمداکرم سعیدی کی دینی وتنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیی( صدردفترمتصل رینبوسینٹرصدرکراچی )تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیاگیا۔تقریب کی صدارت نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی۔

شرکاء میںعلامہ ابراراحمدرحمانی،علامہ نسیم احمدصدیقی ،الحاج سید حامد مختار سعیدکاظمی،پروفیسر عبدالجبار قریشی ، مولانا نصیب اللہ قاسمی ،مفتی سیف اللہ سعیدی ،صاحبزادہ سید زبیر احمد شاہ ،عبدالکریم بابر سعیدی، خلیل احمد سعیدی، طیب فیضی سعیدی، محمد عمران سعیدی، محمد الطاف حسین سعیدی،حافظ جہانگیر عالم بھٹی،قاضی نورالسلام شمس،قدیر شریف،تاج الدین صدیقی ،حاجی احمدمجاہد،محمداحسان اللہ صدیقی،پروفیسر ڈاکٹر طلحہ عمرفاروقی ،ڈاکٹرخالدعلی خان،شکیل احمدقادری،فضل الرحمان ،محمدصلاح الدین،سید عارف ریاض ،محمدسلمان سعیدی،دین محمد سعیدی ، تنظیم السعید سندھ، جماعت اہلسنت اور نظام مصطفی پارٹی کے ذمہ داران عہدے داران و کارکنان اور علماء و مشائخ نے کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ خصوصی طورپر علامہ اکرم سعیدی رحمہ اللہ علیہ کے صاحبزادگان مولانا حسنین سعیدی اور احمد نواز سعیدی تشریف لائے والدکے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے صداتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ مرحوم کی دینی ،ملی اورتنظیمی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع تھا اپنی ساری زندگی درس وتدریس، اصلاح معاشرہ اورمذہبی رواداری کے فروغ کے لیے وقف کررکھی تھی۔

آپ غزالی دوراں رازی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ صاحب کے مرید اوران کے فکری تسلسل کے امین تھے ۔گلشن حدید میں واقع جامعہ مسجد دیارحبیب میں طویل عرصہ خطابات اورامامت کے فرائض انجام دیئے، آپ جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کے عہدے پربھی فائز رہے ۔ آپ نے قرآن وسنت کی روشنی میںعوام کی رہنمائی کی اختلافی مسائل میں اعتدال پسندی کا درس دیا ۔

گھریلو،خاندانی اورمعاشرتی مسائل پربیانات کی وجہ سے عوام وخواص دونوں کے دلوں میں یکسا ں مقبول تھے ۔تعزیتی ریفرنس سے علامہ ابراراحمدرحمانی،علامہ نسیم احمدصدیقی ،الحاج سید حامد مختار سعیدکاظمی،پروفیسر عبدالجبار قریشی نے علامہ اکرم سعیدی کی رحلت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیا ،مرحوم کی تبلیغ دین کی خدمات کو مشعل راہ قراردیااور تنظیمی خدمات کو سراہا۔قدیر شریف،تاج الدین صدیقی ،حاجی محمداحسان اللہ صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام میںمولانامحمداکرم سعیدی کے درجات کی بلندی ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سوگوارخاندان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔