ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ، حکومت مستعفی ہو ، پشتونخوامیپ کا مطالبہ
جمعرات 23 جولائی 2026 22:07
(جاری ہے)
پشتونخوامیپ تمام ملک کے سیاسی جمہوری قوم پرور قوتوں ،تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ عوام پر مسلط صورتحال سے نجات کے لیے دلیرانہ موقف اختیار کرتے ہوئے ہمارے وطن کو ان مسلط قوتوں سے پاک کیا جائے اور مستونگ کے ججز کے واقعات کی مکمل انکوائری رپورٹ اور ملزمان کو قرار واقعی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
پارٹی متاثرہ خاندانوں کے اس غم میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مختلف ٹرانسپورٹ ، کوچز پر فائرنگ کے نتیجے میں بھی شہری شہید وزخمی ہوئے تھے اور ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچا تھا اسی طرح اس اہم قومی شاہراہ پر موجودہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ جب ایک عدالتی افسر بھی محفوظ نہیں تو ایک عام شہری، سرکاری ملازم، تاجر، مزدور ، مسافر اور طالب علم کے تحفظ کی کیا ضمانت ہی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نام نہاد امن و امان کے دعووں کے باوجود حالات روز بروز بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔سینکڑوں چیک پوسٹوں ، ناکوں ، سیکورٹی فورسز کے باوجود شاہراہیں غیر محفوظ ہیں، بازاریں ویران ہیں، کاروبار اور تجارت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں اور پورا معاشرہ خوف، بے یقینی اور افراتفری کا شکار ہے۔صوبے میں بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، چوری، ڈکیتی اور لاقانونیت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اس سنگین صورتحال کا سب سے زیادہ بوجھ پشتون عوام اٹھا رہے ہیں، جو ایک طرف معاشی تباہی اور دوسری طرف مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔اگر ریاست اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے اور خود وفاقی وزیر داخلہ یہ بیان دیتے ہیں کہ عوام اپنی حفاظت خود کریں، تو پھر یہ سوال پوری شدت سے پیدا ہوتا ہے کہ سالانہ اربوں روپے کے بجٹ پر چلنے والے سکیورٹی اداروں، ایجنسیوں اور متعلقہ حکومتی ڈھانچے کی ذمہ داریاں کیا ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنی مسلسل ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے موجودہ وزیر اعلیٰ اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں جائیںاور تمام قومی و صوبائی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر سفر کر سکیں،دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، چوری اور ڈکیتی کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اور نتیجہ خیز کارروائیاں کی جائیں۔بیان میں شہید عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونیوالے سیشن جج طارق لاشاری ودیگر افراد کی جلد صحیتابی کی دعا کی گئی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.