ندیم عمر کراچی جبکہ طارق سرور بہاول پور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

جمعرات 23 جولائی 2026 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) پاکستان میں علاقائی کرکٹ کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں کراچی اور بہاول پور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جن کے نتیجے میں معروف صنعتکار، کھیلوں کے سرپرست اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے رکن طارق سرور بہاول پور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم عمر اور طارق سرور دونوں طویل عرصے سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور انتظامی امور میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے انتخاب کو ملکی کرکٹ کے علاقائی ڈھانچے کے استحکام اور گراس روٹ سطح پر کھیل کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔