آزاد کشمیرالیکشن، 13 حلقوں میں 4 نشستوں پر ن لیگ اور 2 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب قرار

باقی 7 حلقوں میں ن لیگ 3 اور پیپلزپارٹی کے امیدوار 4 حلقوں میں ووٹوں میں آگے ہیں، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 جولائی 2026 01:19

آزاد کشمیرالیکشن، 13 حلقوں میں 4 نشستوں پر ن لیگ اور 2 پر پیپلزپارٹی کے ..
مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 جولائی 2026 ء ) آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 13 حلقوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ 13 حلقوں میں 6 کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آگئے۔ حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا، مدمقابل امیدوار مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری صرف 8182 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر  کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید نے 9832 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت  گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد نے 13865 ووٹ حاصل کئے۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی نے صرف 28509 ووٹ حاصل کئے۔ حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوارالحق 25100 ووٹ لے کرہار گئے۔

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے  غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔  پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21573 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18406 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11354 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔ حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1221 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔ حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13063 ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8995 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔