اسرائیل کا دفاع برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ‘امریکی کمانڈر نے پینٹاگون کے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
جنگی جہازوں (ڈسٹرائرز) کی شدید کمی کے باعث اسرائیل کو ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے بچانے کے جاری آپریشن کو برقرار رکھنے کے قابل نہیں رہے. سربراہ امریکی یورپی کمانڈ
میاں محمد ندیم
اتوار 2 اگست 2026
12:35
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ اگر مزید ڈسٹرائر فراہم نہ کیے گئے تو انہیں مجبوراََ اسرائیل کے بجائے امریکی سرزمین کے دفاع کو ترجیح دینا پڑے گی جریدے”واشنگٹن پوسٹ “کے مطابق پینٹاگون نے اس حساس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ امریکی یورپی کمانڈ کی جانب سے بھی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا . واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان سے بھی اس حوالے سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا یہ انتباہ ایک نہایت نازک مرحلے پر سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ 5 ماہ سے جاری کشیدگی میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملے دوبارہ شروع ہو چکے ہیں اس صورت حال کے نتیجے میں امریکی دفاعی وسائل، خصوصاً اہم دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر، تیزی سے کم ہو رہے ہیں. رپورٹ کے مطابق اس وقت بحیرہ روم میں دو امریکی ڈسٹرائرز ،یو ایس ایس پال اگناٹیئس اور یو ایس ایس روزویلٹ تعینات ہیں جب کہ اسپین کے روٹا بیس پر مزید 3 ڈسٹرائرز موجود ہیں اس کے علاوہ بحیرہ عرب میں 2 طیارہ بردار جہازوں سمیت کم از کم 15 دیگر جنگی جہاز بھی تعینات کیے گئے ہیں . تاہم جنگ کی تیز رفتار شدت کے باعث ان جہازوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے جنرل گرینکیوِچ کو درپیش آپریشنل مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں امریکی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اس تنازع میں اسرائیل کو درپیش بیلسٹک میزائل خطرات کو ناکام بنانے کا بڑا بوجھ امریکی افواج نے اٹھایا ہے، جس کے باعث نہ صرف جنگی ذخائر متاثر ہوئے ہیں بلکہ فوجی تیاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں. مئی میں کیے گئے پینٹاگون کے ابتدائی جائزوں سے بھی یہی ظاہر ہوا کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکی نظام، بشمول جدید میزائل دفاعی ٹیکنالوجی، اسرائیلی نظام کے مقابلے میں زیادہ استعمال ہوئے.
مزید اہم خبریں
-
کرکٹ شائقین مطمئن نہیں، پی سی بی میں بھی انقلاب لائیں، خواجہ آصف کا محسن نقوی کو مشورہ
-
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
’بظاہر پنجاب کی ناک کو موڑنا سب سے آسان لگ رہا ہے‘
-
چین میں ریچھ کی ملازمت کا اشتہار لوگوں کی توجہ کا مرکز‘سالانہ تنخواہ ایک لاکھ یوآن
-
امریکی خاتون نے جسم پر شارک مچھلی کے 106 ٹیٹوز بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا
-
سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن
-
نون لیگی راہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو مذاکرات کی پیشکش
-
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملے روک دیے
-
ریت کا ٹھیکہ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل کی وجہ بنا
-
’جب گرم ہوا کا جھونکا چلتا ہے تو طاہراشرفی اور اس کی جماعت نظر آتی ہے، کوئی اور نظر نہیں آتا‘
-
ایران میں حکومت کی تبدیلی سے مراد لازمی طور پر حکومت کا مکمل خاتمہ نہیں. مارکوروبیو
-
کراچی میں خواجہ سراﺅں کا تھانے پر پتھراﺅ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.