آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنا واضح فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں دے چکے ہیں ، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی،انجینئر امیر مقام
ہفتہ 8 اگست 2026 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں اور وہ سیاسی جماعتوں کی ماضی کی کارکردگی، موجودہ طرز عمل اور مستقبل کے پروگراموں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھی، تاہم پارٹی نے جمہوری روایات کا احترام کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دیا کیونکہ اسے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے تھےجبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے بھی اس عمل کی حمایت کی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سیاسی اختلافات اورعوامی شکایات کا حل احتجاج اور تصادم کے بجائے مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان کشمیری عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں واضح پوزیشن حاصل کرلی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ حکومت تشکیل دے گی جبکہ باغ کے عوام 10 اگست کو ووٹ کے ذریعے پارٹی کے مینڈیٹ کو مزید مضبوط کریں گے۔انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ 10 اگست کو بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ باغ بھی آئندہ حکومت اور ترقیاتی عمل کا فعال حصہ بن سکے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے اور باغ و حویلی کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی ترقی سے خصوصی دلچسپی ہے، جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی کارکردگی اور پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے جاری ترقیاتی اقدامات نے بھی عوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن) پر مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئینی مدت پوری کرنے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ کشمیری عوام نے ایک مرتبہ پھر اپنے ووٹ کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انجینئر امیر مقام نے باغ کو شہداء اور غازیوں کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام کے درمیان موجود ہونا ان کے لیے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باغ ضلع سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔جلسے میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پارٹی امیدوار مشتاق منہاس، سردار میر اکبر، نومنتخب اسمبلی ارکان، سینئر پارٹی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنوں و حامیوں نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.